کراچی( اسٹاف رپورٹر )ناظم آباد نمبر 3 عباسی شہید اسپتال کے قریب میں واقع نجی لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی ، پیر کی صبح 2 ڈکیت لیبارٹری میں گھس گئے جنہوں نے کیش کاؤنٹر پر موجود ملازم کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی،ملازم کے بروقت الارم سوئچ دبانے پر قریبی موجود ناظم آباد پولیس اور شاہین فورس نے لیبارٹری پہنچ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ڈکیتوں محفوظ خان ولد محمد اشرف خان اور سلیم ولد محمد سعید کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی ۔