• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکے چوریاں،گھروں میں گھس کر لاکھوں کی لوٹ مار،راہگیر بھی غیر محفوظ

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، ماڈل ٹاؤن میں کاشف مجید کے گھر سے اڑھائی لاکھ   و فون،جوہر ٹاؤن میں ہارون سے 2لاکھ 45 ہزارو فون،شادمان میں شہزاد جمیل کے گھرسے 2لاکھ 25ہزار  اور دیگر سامان،سبزہ زار میں اویس علی کی فیملی سے2 لاکھ 20 ہزاروفون،شالیمار میں اظہر سے 2 لاکھ 15ہزار و فون، نشترکالونی میں جاوید اختر کی فیملی سے 1 لاکھ 80ہزار روپے  اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سندر اور ہڈیارہ سے کاریں،مسلم ٹاؤن، اچھرہ اور غالب مارکیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔