لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈیفنس کے علا قہ فیز 6 میں گھریلو ملازمہ پر تشددکا واقعہ پیش آیا ہے ۔ ڈیفنس سی میں 13 سالہ ملازمہ اقرا بی بی کو کام ٹھیک نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد سے 13 سالہ ملازمہ کو چوٹیں ۔ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ گھر پر موجود خاتون اور اس کے خاوند نے مل کر مجھ پر تشدد کیا۔متاثرہ لڑکی جڑانوالہ فصیل آباد کی رہائشی ہے ۔ لڑکی کے اہل خانہ نے تھانہ ڈیفنس سی میں کارروائی کے لئے درخواست جمع کروا دی۔