لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب فیکٹری، بھٹہ مالکان اوردیگر افراد کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 1074 ملزمان گرفتارکیے گئے۔