لاہور(خبرنگار ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسرساجدمیرنے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے محلاتی سازشوں کا دور ختم ہو جائے گا،سیاسی استحکام آئے گا ٗ تاہم ترمیم کے مقاصد پورے ہونے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں موجود ہیں۔ اس امر کااظہار انہو ں نےپارٹی کی صوبائی کابینہ اور ضلعی امرا ؤ،ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترمیم کا مقصد عدالتی اصلاحات کے علاوہ حکومتی حلقوں کی رائے میں پارلیمان کی بالا دستی تسلیم کرانا ہے۔