لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لیسکو ریجن میں اوور لوڈنگ کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سسٹم میں 100KVAکے 272نئے ٹرانسفارمرزکو اوور لوڈ ٹرانسفارمرز کے ساتھ لگایا گیا ہے تا کہ علاقوں میں ٹرانسفارمر خرابی اور اوور لوڈنگ جیسے مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔ لیسکو کے نادرن سرکل میں 8،سینٹرل سرکل میں 44، ایسٹرن سرکل میں 123، اوکاڑہ سرکل میں 53، ساؤتھ سرکل میں 1، شیخوپورہ سرکل میں 25، اور ننکانہ سرکل میں 18نئے ٹرانسفارمرز دئیے گئے ہیں۔