وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے حوالے سے اچھی خبر ہے جو جلد دیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردیوں میں ایک پیکیج لارہے ہیں، شرحِ سود میں بتدریج کمی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ معیشت اچھے طریقے سے آگے بڑھے گی، پاکستان کا وفد سعودی عرب روانہ ہو گیا ہے، پاکستانی وفد آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نےسعودی عرب کا دورہ کیا تھا، محمد بن سلمان سے گفتگو ہوئی، انہوں نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو کمر کس لیتی ہیں۔