گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں یوم یکجہتی کے حوالے سے کوئی تقریب نہ ہوئی، وفاقی حکومت نے بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی ہلاکت کے بعد 19 جولائی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا لیکن مسلم لیگ ن گجرات کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی تقریب، جلسہ، جلوس منعقد نہ ہو سکا۔