کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے 100 سے زیادہ ملازمین نے ادارے پر اسرائیل کے حق میں جانبدارانہ رپورٹنگ کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے حوالے سے رپورٹنگ میں ’دیانت داری، درستی اور غیر جانبداری کے اصولوں کی پھر سے پاسداری‘ کرے۔ بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی کو بھیجے گئے خط پر میڈیا انڈسٹری کے 230 سے زیادہ افراد نے دستخط کیے ہیں جن میں بی بی سی کے 101 ملازمین بھی شامل ہیں، جن کی شناخت واضح نہیں۔