• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کھولنے کیخلاف درخواستیں خارج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کھولنے کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔

نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کھولنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے درخواست کی سماعت کی۔

 فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

عدالت نے کہا کہ پاسپورٹ کاؤنٹر کے قیام پر حکومتی فیصلے میں غیر قانونی اقدام یا بے قاعدگی نظر نہیں آئی۔

قومی خبریں سے مزید