امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے فوراً بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے حامیوں سے خطاب کیا تو اس دوران وہ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا ذکر کرنا نہ بھولے۔
فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کتاب کی بھی تعریف کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میلانیا ٹرمپ کی کتاب کو ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب قرار دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر روک کر اہلیہ کے گال پر بوسہ بھی دیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوش حال بناؤں گا۔