• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی موت کی اطلاع ملتے ہی ماں بھی انتقال کرگئی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

خیبر پختونخوا کے علاقے اکوڑہ خٹک میں بیٹی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکی، اطلاع ملتے ہی ماں بھی انتقال کرگئی۔ 

پولیس کے مطابق اسکول جاتے ہوئے 8 سالہ بیٹی کی طبیعت خراب ہوئی تھی جسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی موت کی اطلاع پر والدہ بھی صدمے سے انتقال کر گئی۔ ماں بیٹی کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلے گی۔

قومی خبریں سے مزید