ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پشاور نے پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے نگہت یاسمین اورکزئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طیب نے نگہت یاسمین اورکزئی کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔
عدالت نے عدم پیشی پر نگہت یاسمین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔
جج نے نگہت یاسمین اور دیگر فریقین کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق نگہت یاسمین تھانہ حیات آباد کے 2021ء کے مقدمے میں نامزد ہیں۔