• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی پھر آئے گا اور سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رجیم چینج آئی تھی، علی محمد خان

قومیں اپنے ہیروز کے ساتھ یہ سلوک کرتی ہیں؟، علی محمد خان - فوٹو: فائل
قومیں اپنے ہیروز کے ساتھ یہ سلوک کرتی ہیں؟، علی محمد خان - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دوبارہ آئے گا، سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا قومیں اپنے ہیروز کے ساتھ یہ سلوک کرتی ہیں؟ قوم کے لیڈر نے ہمیشہ کہا ملک میرا، فوج بھی میری اور ادارے بھی میرے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ کیا خاتون وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے جو ہماری خواتین کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ٹھیک ہے؟ اگر آپ یہ نہیں کر رہے کوئی اور کر رہا ہے تو آپ کرسی چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی جس طرح جیل میں رہا، مراد سعید جس طرح رہ رہا ہے، کیا یہ جائز ہے؟

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب آپ حق کے راستے پر ہوتے ہیں تو مشکلات آتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کی کسی طاقت یا شخص سے امید نہیں، اللّٰہ سے امید ہے۔ بانی پی ٹی آئی دوبارہ آئے گا، سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم جس طرح پاس کی گئی وہ فسطائیت آج بھی جاری ہے۔ آئینی ترمیم پر اپوزیشن سے حکومت نے رابطہ کیوں نہیں کیا؟

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ملک کی بہتری کیلئے قانون سازی کی ہمیشہ حمایت کی ہے، آپ نے پارلیمنٹ میں بحث کیوں نہیں کروائی؟

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ادارے کی مضبوطی چاہتے ہیں، پارلیمنٹ میں اسے لانا چاہیے تھا۔ سپریم کورٹ کی طاقت کو کم کیوں کر رہے ہیں؟

نئے امریکی صدر سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکا میں نئی لیڈرشپ ایسا نہیں کرے گی جو بائیڈن حکومت میں ہو رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید