• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی روکنے کیلئے مڈل مین پر سختی کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ


وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی روکنے کےلیے مڈل مین پر سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ دالوں اور مرغی جیسی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں، یقینی بنائیں گے کہ مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کرپشن پر قابو پانے کا عزم ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ صنعتوں کو اب مراعات بغیر اہداف طے کیے نہیں ملیں گی، ٹیکس بڑھائے بغیر چارہ نہیں، لیکن یہ صنعتکاروں اور تنخواہ دار طبقے پر نہیں لگنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید