• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اسموگ، تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا، یہ تعلیمی ادارے 7 سے 17 نومبر تک بند رہیں گے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع پر ہو گا۔

ان اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت اور اے لیولز تک 7 سے 17 نومبرتک بند رہیں گے، تاہم تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لیں گے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی اسکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن میں ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید