ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) سندھ کے معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیت پیر اسد اللّٰہ جان سرہندی طویل علالت کے بعد کراچی کی نجی اسپتال میں انتقال کرگئے مرحوم صوبائی اور ملکی سیاست میں سرگرم رہے مرحوم کی نماز جنازہ گاؤں ٹنڈوسائینداد میں ادا کی گئی اور مقبرہ شریف میں سپردخاک کیا گیا ان کے نماز جنازہ میں سندھ یوئیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ، صوبائی معاون خصوصی سید قاسم شاہ ، ایم پی اے خرم کریم سومرو، سابق ضلع کونسل کے چیئرمین سید ذیشان شاہ، پیر سجاد جان سرہندی، پیر احمد سعید جان سرہندی، سید سجاد شاہ بخاری، سٹی ایم سی کے چیئرمین سید شاہنواز شاہ بخاری، اور عزیر و اوقارب ،ڈاکڑز ، وکلاء، سیاسی وسماجی سمیت سیکڑوں شخصیات نے ادا کی جبکہ مرحوم پیر اسد اللّٰہ جان سرہندی کے فرزند پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما پیر معصوم جان سرہندی اور ان کے بھائی سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی رہنما خلیل اللّٰہ جان سرہندی ، پیر مسیح اللّٰہ جان سرہندی ، پیر عمر جان سرہندی سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔