لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سی ای اوز، ڈی ایم اوز کانفرنس میں پنجاب بھر کے نئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور ڈپٹی مانیٹرنگ افسران کو پنجاب مفت و لازمی تعلیم ایکٹ 2014 کا نفاذ یقینی بنانے اور ڈراپ آؤٹ ریشو کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی پروموشن و پوسٹنگ اضلاع کے تعلیمی نتائج سے مشروط کر دی۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کیلئے ہر ضلع کی پانچ پانچ یوسیز کو ہدف بنا کر اقدامات اٹھائے جائیں ،انہوںنے تمام نئے سی ای اوز، ڈی ای اوز کو ٹیبلٹس دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ گزشتہ دنوں ہونے والے ٹی این اے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والوں کو لندن کا ٹور کرانے کا بھی اعلان کیا۔ کانفرنس میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو 700 اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو 300 ٹیبلٹس بھی دئیے گئے۔