لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں اجلاس کی صدارت کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کمیشن کی کارکردگی، روڈ میپ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔اجلاس میں اتائیت کی روک تھام، مریضوں کے ریفرل سسٹم، پرائمری ہیلتھ کیئر کی بہتری کے امور زیر بحث آئے۔