• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ صدارت کے پہلے دن پہلا کام سرحدی پالیسیوں کے دوبارہ نفاذ کا کرینگے، سینئر مشیر

کراچی ( نیوزڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدر بننے پر پہلے دن تمام سرحدی پالیسیوں کو دوبارہ نافذ کریں گے، ان کے صدر بننے کے پہلے دن کے منصوبے کا انکشاف ان کے سینئر مشیر جیسن ملر نے گڈ مارننگ امریکہ پر بات کرتے ہوئے کیا، مسٹر ملر نے کہا: "وہ اپنی تمام سرحدی پالیسیوں کو دوبارہ نافذ کریں گے، جس سے ہم سرحد کو محفوظ بنا سکیں گے اور ملک کو مزید محفوظ بنانا شروع کر سکیں گے۔"اس کے علاوہ، ہم توانائی کی تلاش کے بہت سے منصوبے شروع کر سکیں گے، جو چیزوں کی قیمتوں کو کم کرنے اور بے قابو افراط زر کو روکنے میں مدد دے گا جو ہم نے دیکھا ہے۔

اہم خبریں سے مزید