• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 13 روپے فی کلو سستی کر دی، اس قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، اب تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 153 روپے کلو مل رہی تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی، شوگر ملز مالکان نے فروخت کی گئی چینی پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 17 روپے فی کلو کمی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ لینے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی سستی کی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے137 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی، اخراجات ملا کر کارپوریشن کو چینی تقریباً 152روپے فی کلو میں پڑی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید