• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملک بھر کے بجلی کے صارفین پر 8 ارب 71 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی ایک اور درخواست جمع کرا دی گئی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی ہے۔

نیپرا کی دستاویز کے مطابق درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، جس میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے مانگے ہیں جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز کی فیس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کی دستاویز کے مطابق بجلی کے ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا 2 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

اس حوالے سے درخواست کی سماعت 20 نومبر کو ہو گی اور منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید