اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک 9 نومبر 2024ء کو یومِ اقبال پر بند رہے گا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے 9 نومبر اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت نے یومِ اقبال پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یومِ اقبال پر اسٹیٹ بینک نے تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔