راولپنڈی (آئی این پی ) وفاقی حکومت نے یومِ اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن کابینہ ڈویڑن نے جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 146 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔