سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو مشورہ دے دیا۔
رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کو فارم میں واپس آنے کے لیے ویرات کوہلی کو دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ایسا راستہ نکالنا چاہیے کہ فارم میں واپس آ کر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں، انہیں فارم کی بحالی کے لیے ویرات کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہیے۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی نے تب اپنے آپ کو ترو تازہ کرنے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا، بابر کو کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔
رکی پونٹنگ نے پاکستان میں مسلسل کپتان کی تبدیلی پر کہا کہ پی سی بی مسلسل کپتان تبدیل کر رہا ہے، ایک دن شاہین پھر بابر اور اب رضوان۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئیں، آپ اس طرح کے عدم استحکام کو نہیں دیکھنا چاہتے۔