• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑی ریفرنس منتقلی کی استدعا


نیب نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت نیب نے احتساب عدالت سے ریفرنس واپس بھیجنے کے حوالے سے جواب جمع کرا دیا۔

نیب نے جواب میں کہا ہے کہ اس ریفرنس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے، یہ کیس اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

جواب کے مطابق نیب ترامیم کے بعد 50 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

نیب نے رپورٹ میں استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت نیب رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے۔

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی صدارتی استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔

قومی خبریں سے مزید