خیبر پختونخوا حکومت نے تمام محکموں سے نگراں دور میں بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ ریگولیشن ونگ نے تمام محکموں کےسربراہان کے نام مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ 24 اکتوبر کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نگراں دور حکومت میں بھرتیوں کا ڈیٹا اکٹھا اور تصدیق کرے گی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ غلط ڈیٹا کی فراہمی پر محکمے کے سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کمیٹی نے اپنا اجلاس منعقد کیا اور نامکمل اور غلط اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار کیا۔
22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک ڈیٹا تصدیق کیلئے ڈیٹا فنانس ڈپارٹمنٹ سے حاصل کیا جائے، تمام ڈپارٹمنٹ مقررہ فارمیٹ پر 3 دنوں کے اندر تفصیلات فراہم کریں۔