• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کی برطرفی سے جرمن حکومت کو خطرہ لاحق، اپوزیشن کا اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

جرمن چانسلر اولاف شلز اپنی مخلوط حکومت کے دونوں کلیدی اتحادی رہنمائوں کے ساتھ(فائل فوٹو)۔
جرمن چانسلر اولاف شلز اپنی مخلوط حکومت کے دونوں کلیدی اتحادی رہنمائوں کے ساتھ(فائل فوٹو)۔

جرمن حکومت خطرے میں پڑ گئی ہے، چانسلر اولاف شلز کے وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر کو برطرف کرتے ہی اپوزیشن نے ان سے فوری اعتماد کا ووٹ لینے اور الیکشن کا مطالبہ کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق معاشی سمت کے تعین کے حوالے سے جرمن چانسلر اور وزیر خزانہ میں کئی ہفتوں سے تنازع چل رہا تھا۔

گزشتہ روز چانسلر نے وزیر خزانہ کو برطرف کیا تو تین جماعتی اتحاد ٹوٹ گیا، جس کا فائدہ اپوزیشن جماعت کنزرویٹو نے اٹھایا۔

اپوزیشن جماعت نے جرمن چانسلر سے فوری اعتماد کا ووٹ لینے اور جرمنی میں انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید