لاہور میں اسموگ کے دوران اسکولوں میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ گھروں سے آن لائن کام کریں گے تاکہ تدریس کا سلسلہ جاری رہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسموگ کی چھٹیوں میں اسکولوں میں ٹیچرز، والدین میٹنگز بھی نہیں ہوں گی اور اس دوران اسکولوں میں اسپورٹس، تفریحی دورے نہیں ہوں گے۔