• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی جانباز کا تیز ترین موٹرسائیکل ڈریگنگ کا نیا ریکارڈ

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

ایک برطانوی ڈیئر ڈیول (خطرات سے کھیلنے والا) نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے 159.52 فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اپنی موٹر سائیکل کے پیچھے کھڑا ہوگیا اور موٹر سائیکل نے اسے تیز ترین طور پر گھسیٹا۔ 

جونی ڈیویس نامی اس خطروں کے کھلاڑی نے دی الٹیمیٹ سپر کار شو منعقدہ یارکشائر ایلونگٹن ایئر فیلڈ پر یہ چیلنج قبول کیا اور اپنے پائوں اپنی موڈیفیائید کاوا ساکی ننجا  H2 SX کے پیچھے گرائونڈ پر پلانٹ کیا۔ 

اس اسٹنٹ کے دوران اسکی موٹر سائیکل 159.52 فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی جس کے نتیجے میں اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ برائے موٹر سائیکل کے پیچھے تیز ترین اسپیڈ ڈریگڈ کا حامل قرار دیا گیا۔ 

اس سے قبل یہ ریکارڈ 156.3 فی گھنٹے کا تھا جو کہ برطانیہ کے اسٹنٹ رائیڈر گیری رتھویل نے 1999 میں بنایا تھا۔

نیا ریکارڈ بنانے کے بعد اس کا کہنا تھا کہ یہ اسکی تیز ترین رائیڈ تھی اسکی وجہ یہ ہے کہ ہوا بہت تیز اور طاقتور تھی۔

میرے پاؤں فرش سے اترگئے کیونکہ ہوا اس کے نیچے چلی گئی تھی، یہ ایک ایسا احساس تھا جو میں نے اس سے قبل کبھی پریکٹس کے دوران بھی محسوس نہیں کی تھی۔


دلچسپ و عجیب سے مزید