• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم آرام کریں، تازہ ہوکر فارم بحال کریں، رکی پونٹنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کےسابق کپتان اور ماضی کے عظیم بیٹسمین رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آرام کریں اور تر وتازہ ہوکر اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائیں۔فارم میں بحالی کے لئے بابر اعظم ویرات کوہلی فارمولے کو اپنائیں۔آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابراعظم کوایسا راستہ نکالنا چاہیے کہ فارم میں واپس آکرٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں۔ بابر کو کچھ عرصے کےلیے کرکٹ سے دوری اختیارکرنی چاہیے۔ ویرات کوہلی بھی 2022 میں بُری فارم سے گزرے لیکن انہوں نے کرکٹ سے تھوڑا وقفہ لیا اور پھر بھرپور فارم کے ساتھ واپس آئے۔پاکستان کی مسلسل کپتان کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مسلسل کپتان تبدیل کررہا ہے، ایک دن شاہین پھر بابر اور اب رضوان کپتان ہیں۔ وائٹ بال کرکٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئیں، آپ اس طرح کے عدم استحکام کو نہیں دیکھنا چاہتے۔

اسپورٹس سے مزید