• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی:عادل کے سات شکار، لاڑکانہ 63 رنز پر ڈھیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن اسلام آباد میں لاڑکانہ کی ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ محمد عادل نے صرف 16 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایبٹ آباد نے کھیل ختم ہونے پر دو وکٹ پر 81 رنز بنائے تھے ۔ چارسدہ میں آزاد جموں کشمیر کی ٹیم 171 پر ہمت ہار گئی۔ ساجد خان نے52 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 74 رنز بنائے تھے۔ملتان میں کراچی بلوز نے فاٹا کے خلاف 5 وکٹوں پر 221 رنز بنائے تھے۔ عبداللہ فضل نے 96 رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں حیدرآباد کی ٹیم 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسد رضا اور شاہد علی نے چار چار وکٹیں وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں فیصل آباد نے 8 وکٹوں پر212 رنز بنائے تھے۔ محمد فیضان نے 83 رنز اسکور کیے۔ بلاول بھٹی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور میں کوئٹہ کی ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شہباز خان 57 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ نثار احمد نے 25 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لاہور بلوز نے5 وکٹوں پر36 رنز بنائے تھے۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں اسلام آباد کی ٹیم 167 رنز پر فارغ ہوگئی۔ ارسل شیخ 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ احمد بشیر نے 31 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر 3وکٹوں پر90 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد میں بہاولپور نے 2 وکٹوں پر 238 رنز بنائے تھے۔ عابد علی 64 اور علی حمزہ 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 123 رنز کا اضافہ کیا۔ شیخوپورہ میں سیالکوٹ نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف بغیر کسی نقصان کے200 رنز بنائے تھے ۔ عاشرمحمود112 اور اذان اویس 76 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اسپورٹس سے مزید