کراچی (جنگ نیوز) الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے فرانس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 25 سالہ باکسر کی میڈیکل رپورٹ میں ان کے مرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد اولمپکس میں جیتے گئے طلائی تمغے کے لیے ان کی صنفی اہلیت پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔