اسلام آباد (فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10روز قیام کرینگے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مولانا فضل الرحمان اور ان کے ہمراہ آنے والے دیگر راہنمائوں جن میں جے یو آئی سندھ کے صدر راشد سومرو اور مولانا فضل الرحمان معتمد مفتی ابرار کا استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام لندن کے دیگر راہنما بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران وہاں موجود بعض سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ان کا قیام لندن میں ایک ہفتے سے زیادہ کا ہوگا جبکہ لندن سے وہ بعض یورپی ممالک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔