اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے‘سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے چینی سفارت خانے میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور زخمی چینی شہریوں اور ان کی فیملیز سے دلی ہمدردی کا اظہار کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لئے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔