لاہور (کورٹ رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب کے تمام 737 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکولز اور کیو آر کوڈ ورکنگ پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز کو بتدریج جدید وسائل اور ٹیکنالوجی سے مسلسل اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں 36ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل زیرتربیت افسران کے مطالعاتی دورہ کے موقع پر کیا۔ سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران نے آئی جی پنجاب کو روایتی س وینئر دیا ۔ مزید برآں انہوں کہا ہے کہ رواں سال کے دوران 21 لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں ۔