لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، لانچنگ سے اب تک اس پروگرام کے تحت 530 سے زائد معصوم بچوں کی سرجری کامیاب ہو چکی ہیں، سرجریز کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی ہوئی ہے، انہوں ا ن خیالات کا اظہار اجلاس میں کیا۔