• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ کے تدارک کیلئے لنگز آف لاہور شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) سموگ کے تدارک کیلئے پی ایچ اے نے لنگز آف لاہور شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ راوی کے دونوں اطراف میں شجر کاری کی جائیگی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور محمد طاہر وٹو نے کہا کہ منصوبے کے ابتدائی مراحلے میں 20 ایکڑ پر شجرکای کے ذریعے درخت لگائے جائیں گے ۔ وہ علاقے جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے اس پراجیکٹ میں ان ہی علاقوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور زیادہ سے زیادہ شجرکای کا کام شروع کردیا گیا یے ۔