لاہور (پ ر)اشرف گروپ آف انڈسٹریز کے بانی سابق سینٹر سندھ اور معروف صنعت کار الحاج چوہدری محمد اشرف کی 41ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ چیئرمین اشرف گروپ آف انڈسٹریز، چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری محمد ذکاء اشرف کے والد تھے۔ سندھ اور پنجاب سے معززین سول اعلیٰ حکام، سیاستدانوں، سابق ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی اور سابق ناظمین اور بلدیاتی نمائندوں سمیت اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے مرحوم کی زرعی انقلاب اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے بلند درجات و مغفرت اور پاکستان اور عالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دعا کی۔ برصغیر کے مسلمانوں کی تحریک آزادی کے سلسلہ میں آپ کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں قیام پاکستان سے قبل انہوں نے نہ صرف سندھ میں کاروبار اور سماجی امور میں بھر پور حصہ لیا ان کا شمار سابق وزیرعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا نومبر 1983میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔