بھارت کے بشنوئی گینگ کی طرف سے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کو ایک اور دھمکی مل گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے 5 نومبر کو جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد 7 نومبر کو بھی سلمان خان کے نام ایک پیغام دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کو موصول ہونے والی کال میں ایک گانے کا ذکر کیا گیا، جس میں سلمان خان اور لارنس بشنوئی کا نام لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز کال میں کہا گیا کہ گانے کے رائٹرز کو ایک ماہ کے اندر سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، اس کی حالت ایسی ہوجائے گی کہ وہ پھر گیت نہیں لکھ سکے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیغام میں مزید کہا گیا کہ اور جو بھی گیت نگار کی حمایت کرے گا، اسے بھی مزہ چکھایا جائے گا، سلمان خان کےلیے ممکن ہے تو وہ اسے بچالے۔
ممبئی کے علاقے ورلی پولیس اسٹیشن میں دھمکی آمیز کال کا مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کرلیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم نئے خطرے کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز باندرہ پولیس اسٹیشن کو موصول کال میں50 لاکھ کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ بصورت دیگر شاہ رخ خان کو جان سے مار دیا جائے گا۔
دھمکی آمیز کال محمد فیضان خان کے فون سے کئی گئی، جو 2 نومبر کو گھوم ہوگیا تھا، جسے نامعلوم شخص نے دھمکی آمیز کال کےلیے استعمال کیا۔