لاہور( کورٹ رپورٹر) مصطفی آباد کے علاقہ گلستان کالونی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کر کے 32 سالہ نوجوان کوقتل کر دیا گیا مقتول عاصم پٹیل جوئے میں جیتے ہوئے 68 لاکھ لینے کیلئے سہیل کے گھر گیا جہاں چھت پر بیٹھ کر پیسوں کے لین دین پرتلخ کلامی ہو گئی جس پر موقع پر موجود کاشف ، بلال عثمان عرف ماکھا گجر، چاند اور دیگر دو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، گجر پورہ کے علا قہ چائنہ سکیم میں ایک بھائی زوہیب عرف صدام قتل دوسراقیصر زخمی ہوگیا ، چار دن پہلے ہونے والے جھگڑے پر صلح کے لیے دونوں پارٹیاں اکٹھی ہوئیں، تلخ کلامی پر صدام خان ،جبران وغیر ہ نے فائرنگ کر دی ۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔