لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے گرینڈ ٹیچر الائنس کے وفد نے ملاقات کی ،وفد نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیر تعلیم نے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں گرینڈ ٹیچر الائنس کے 3 ارکان رانا لیاقت، کاشف شہزاد چوہدری اور صفدر چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی ٹی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے مشترکہ وے فارورڈ بنائے گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹی این اے ٹیسٹ ہر صورت ہوں گے، تاہم کمیٹی ٹیسٹ کے حوالے سے طریقہ کار پر اپنی سفارشات دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کوئی بھی فیصلہ اساتذہ کو اعتماد میں لئے بغیر کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ اس ضمن میں اساتذہ کی بہتری کیلئے تمام اقدامات ان کی مشاورت سے ہی اٹھائے جائیں گے۔