• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال نے ملی یگانگت اوراتحاد کاسبق دیا،علیم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر،نیوز رپورٹر،خبرنگار) یوم اقبال پر شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے قوم کو خود شناسی، ملی یگانگت اور باہمی اتحاد کا درس دیا صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی جلا بخشی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ نے اپنے فلسفہ خودی کے ذریعے امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ خودی خودمختاری اور ہر نوع کی غلامی کو مسترد کر دینے کا نام ہے۔ جماعت اسلامی خواتین کی رہنمائوں ڈاکٹر حمیرا طارق ، نازیہ توحید ،عظمی عمران نے کہا کہ آپ نے بحثیت قوم ، مسلمان امت کے اندر موجود خامیوں اور بیماریوں کی نشاند ہی کی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نےکہا ہے کہ علامہ اقبال برصغیر کے سب سے بڑے شاعر تھے۔ لفٹیننٹ جنرل (ر) ارشد محمود نے کہا ہے تعلیم کا مقصد صرف ڈگری کا حصول نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں اس پر عمل پیراہونا ہے۔ گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ میں فکر اقبال اور آج کا نوجوان ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
لاہور سے مزید