• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں علامہ اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش کی تقریب

—تصویر بشکریہ نمائندہ ’جنگ‘
—تصویر بشکریہ نمائندہ ’جنگ‘

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان برسلز کے زیرِ اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مقررین نے علامہ اقبال کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان سے آج کے مسائل میں بھی رہنمائی لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پریس قونصلر صغیر احمد وٹو کی نظامت کے ساتھ شروع ہونے والی اس تقریب میں پریس کلب بیلجیئم کے صدر چوہدری عمران ثاقب، شیراز راج اور روبینہ خان نے علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس حوالے سے کلیدی خطبہ نیدرلینڈز سے آئے ہوئے مہمان مقرر اعجاز حسین سیفی نے دیا۔

آخر میں سفارت خانے میں ناظم الامور فراز زیدی نے شرکاء، شاعروں اور کلیدی مقررین کی تعریف کی اور اعجاز سیفی کی طرف سے اقبال کے وژن کو سامعین کے ساتھ شیئر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

فراز زیدی نے کہا کہ اقبال کا خودی کا فلسفہ آج بھی ہمیشہ کی طرح طاقتور ہے اور ان کے الفاظ پاکستان اور دنیا کے لیے مشعلِ راہ  کا کام کر رہے ہیں جو حکمت، تدبر اور عزم پر مبنی مستقبل کی طرف ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید