کیا آپ جانتے ہیں جب سیف علی خان اور کرینہ کپور خان نے شادی کا فیصلہ کیا تو انہیں بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا؟
جی ہاں، بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑی کو شادی کے دوران سنگین دھمکیاں دی گئی تھیں، جس میں جان سے مارنے اور ان کے خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی شامل تھیں۔
دونوں اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہے اور اکتوبر 2012ء میں ان تمام دھمکیوں کے باوجود شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت کو یاد کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ کرینہ کے والد رندھیر کپور کو گمنام خطوط موصول ہوئے تھے جن میں ان کے خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں، حتیٰ کہ شادی کی جگہ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی۔
سیف علی خان نے بتایا کہ ان کے والدین منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کو بھی 1960 کی دہائی میں اپنی بین المذاہب شادی کے دوران اسی قسم کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سیف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو ہماری شادی پسند نہیں آئی۔ میرے سسر کو گمنام خطوط ملے، جن میں کہا گیا تھا کہ وہ ہمارے خاندان کو نقصان پہنچائیں گے اور جگہ کو بم سے اڑائیں گے۔"
بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینا اور ان پر عمل کرنا دو مختلف باتیں ہیں۔