• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور ڈویژن نے این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کا اعلامیہ جاری کردیا

پاور ڈویژن نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی تنظیم نو سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی پاکستان میں بجلی کی ترسیل کا ذمہ دار واحد ادارہ ہے، جسے مزید موثر، شفاف اور فعال بنانے کےلیے تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق این ڈی ڈی سی پروجیکٹس میں غیر ضروری تاخیر، لاگت بڑھنے، کرپشن کے مسائل ہیں، ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت این ٹی ڈی سی کو 3 اداروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق صارفین کو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ساتھ دیگر سپلائرز سے بجلی خریدنے کا موقع ملے گا۔

وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے کہا کہ پرعزم ہیں کہ بجلی ترسیلی نظام کی کارکردگی بہتر اور قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طویل مدتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں پالیسی استحکام آئے گا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ این ٹی ڈی سی ہر ماہ ڈسپیچ میرٹ آرڈر رپورٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید