• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوا می نیشنل پارٹی (اے این پی) سے راہیں جدا کرنے والے سابق سینیٹر زاہد خان نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں زاہد خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کرکے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی صدر نواز شریف نے بھی لندن میں ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ دوران گفتگو شہباز شریف سے کہا تھا کہ میں سیاست نہیں کرنا چاہتا ہوں، جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ جیسے لوگوں کو سیاست نہیں چھوڑنی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے اے این پی قیادت سے اختلافات تھے، اس لیے ن لیگ میں شامل ہو رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق سینئر سیاستدان کل اپنے آبائی علاقے اڈی گرام دیر میں ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر امیر مقام کل اُن سے ملاقات کےلیے اڈی گرام دیر جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید