• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کو انجام تک ضرور پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں دہشت گردوں کو انجام تک ضرور پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے ہمراہ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت جنگی حالات ہیں، نارمل حالات نہیں، دہشت گرد اب خودکش حملہ آوروں کو استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی کی خامی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہے، بلوچستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اس دوران وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت اور ایجنسیز دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک ضرورپہنچائیں گے، یہ لڑائی صرف دہشت گردوں اور فوج کے درمیان نہیں، پوری سوسائٹی نے لڑنی ہے، ہمیں ریاست کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید