• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: ایک ہفتے میں کتنے کیس دائر، کتنے نمٹائے گئے؟ تفصیل آگئی

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے گزشتہ ایک ہفتے میں دائر کیسز اور نمٹانے کی تفصیلات جاری کردیں۔

سپریم کورٹ نے کیسز سے متعلق 5 نومبر تک کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں ایک ہفتے کے دوران 302 کیسز دائر کیے گئے جبکہ 679 کیسز نمٹائے گئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 377 سے زائد کیسز نمٹائے جبکہ 5 نومبر کو 38 کیس دائر ہوئے اور 220 کیسز نمٹائے گئے۔

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر 59 ہزار 435 ہوگئی، اس سے قبل زیر التوا کیسز کی تعداد 59 ہزار 782 تھی۔

قومی خبریں سے مزید