• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کوئٹہ میں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے، امریکا سمیت عالمی طاقتوں کو بھارت میں دہشت گردی کی نرسری کا قلع قمع کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان نے جن قربانیوں سے ملک میں امن قائم کیا ہے اسے دوبارہ کسی قیمت پر برباد نہیں ہونے دیا جائے گا،حکومت دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ کر انہیں کڑی سزا دے، بلوچستان میں دہشت گردوں کےخلاف سخت کارروائیاں کی جائیں، متعدد واقعات میں ملوث گرفتار دہشت گرد وں کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید